Jul 29, 2020 09:03 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Karachi, Sindh Local Government Department issues notification regarding sacrifice
کراچی، عوامی مقامات یا گلیوں میں قربانی، کراچی والوں کیلئے بڑی خبر،محکمہ بلدیات سندھ نے قربانی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا
محکمہ
بلدیات سندھ نے قربانی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت شہر
میں عوامی مقامات یاگلیوں میں اجتماعی قربانی نہیں کی جاسکے گی۔
نوٹیفکیشن
میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نےجانوروں کی قربانی کے لیے جگہیں مختص
کردیں، این سی او سی اجلاس کے تناظر میں سڑکوں اورگلیوں میں قربانی کی
حوصلہ شکنی کرنی ہے۔
محکمہ بلدیات سندھ کا کہنا ہے کہ ہر یوسی میں
اجتماعی قربانی کے لیے مخصوص مقامات طے کیے گئے ہیں، مختص مقامات پرایس او
پی اور حفاظتی انتظامات کے قربانی کی جاسکے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق طے
شدہ مقامات کے علاوہ قربانی کرنے پر کارروائی کی جائے گی جبکہ تمام اضلاع
میں قربانی کےمقامات کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔