Jul 30, 2020 06:24 pm
views : 221
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 32 Pakistanis, infects 1,114 in one day
کراچی، کورونا مزید بتیس جانیں لے گیا، ملک بھر میں دو لاکھ ستتر ہزار چارسو دو شہری متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار ایک سو چودہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں بانوے ہزار چھ سو پچپن ، سندھ میں ایک لاکھ بیس ہزار باون، خیبر پختونخوا میں تینتیس ہزار آٹھ سو پینتالیس، بلوچستان میں گیارہ ہزار سات سو آٹھ، گلگت بلتستان میں دو ہزار نوے، اسلام آباد میں چودہ ہزار نوسو ستاسی جبکہ آزاد کشمیر میں دو ہزار پینسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں دو ہزار ایک سو اڑتیس، سندھ میں دو ہزار ایک سو نواسی، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار ایک سو باون، اسلام آباد میں ایک سو پینسٹھ، بلوچستان میں ایک سو چھتیس، گلگت بلتستان میں تریپن اور آزاد کشمیر میں اکیاون مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
دوسری طرف امریکا کی جانب سے این ڈی ایم اے کو سو وینٹیلیٹرز فراہم کردیئے گئے ہیں۔