اسلام آباد، وزیراعظم نے کراچی کی صفائی کیلئے فوج کو طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میں نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضال کو فوری کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے لکھا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے فوری کراچی پہنچیں گے، محمد افضال کو بارش کے بعد کراچی کی فوری صفائی کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے بعد سے اب تک مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، گٹر ابل رہے ہیں اور نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے سبب شہریوں نے رات چھتوں پر گزاری تھی۔