Jul 30, 2020 06:39 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Karachi- Corona virus, sell animals in cattle markets as well as farmhouses
کراچی،کورونا وائرس کے باعث مویشی منڈیوں کے ساتھ ساتھ فارم ہاؤسز میں بھی جانوروں کی فروخت کا سلسلہ جاری
رواں سال کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر سنت ابراہیمی کی غرض سے مویشی کی خریداری کیلئے مویشی مالکان کی جانب سے خریداروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے فارم ہاوسز پر جانور فروخت کیلئے رکھے گئے۔
فارم ہاوسز میں مختلف اقسام کے جانوروں کی بھی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
ایک خریدار کا کہنا تھا کہ ہم نے مویشی منڈی کا رخٰ اس لئے نہیں کیا کہ مویشی منڈی میں لوگوں کا بہت زیادہ ہجوم ہے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہم نے بجائے مویشی منڈی جانے کے فارم ہاؤس آنے کو ترجیح دی۔
ویسے تو فارم ہاوسز میں مویشی کی خریداری کیلئے بہت کم لوگ آرہے ہیں تاہم وہاں کا ماحول خریداروں اور بیوپاریوں کیلئے تسلی بخش ہے۔
ایک بیوپاری کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے لوگوں کی سہولت کیلئے فارم ہاؤسز میں جانوروں کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ یہاں پر خریدار باقاعدہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جانوروں کی خریداری بھی کررہے ہیں اور وہ مطمئین بھی دکھائی دہے رہے ہیں۔
ادھر کورونا وائرس کی وجہ سے شہری اتنے خوفزدہ ہیں کہ وہ اپنے جانوروں کو کار واش کی طرح پریشر واش کروارہے ہیں تاکہ جانوروں میں کورونا کی کوئی گنجائش نہ رہے۔