Jul 30, 2020 06:44 pm
views : 268
Location : Domestic Place
Karachi- Cattle market traders say business has been severely affected this year due to Corona
کراچی، حکومت کی اجازت کے باوجود مویشی منڈی کے بیوپاری گاہک نہ ہونے کی وجہ سے پریشان
جہاں
کورونا وائرس کے سبب اس سال دیگر بہت سے کاروبار متاثر ہوئے ہیں
وہیں کراچی میں موجود ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کے
بیوپاریوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے
خریدار بھی پہلے کے مقابلے میں کم آئے ہیں،لوگ آتے تو ہیں پر
بات نہیں بن پاتی۔
ایسا ہی ایک بیوپاری غلام قادر بھی ہے جو
ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنے جانور میر پور خاص سے کراچی
بیچنے کیلئے لایا ہے۔
غلام قادر کا کہنا ہے کہ اس سال کرونا وائرس
کی وجہ سے گاہگ بہت کم آئے ہیں۔ہمیں اس سال کوئی خاص منافع نہیں
ہوا ہمارے ایک جانور پر تقریبا پچاس سے ساٹھ ہزار لاگت آتی ہے،اس
سال یہی بھلے فائدہ نہ بھی ہو پر ہمارے لگائے گئے پیسے ہی وصول ہوجائیں تو
بہتر ہوگا۔اس سال میرپورخاص منڈی سے پچاس جانور لے کر آیا ہوں لیکن اب تک
صرف نو جانور ہی بکے ہیں۔
پورے سال کی محنت کے بعد عید قرباں
پر منڈی اپنے جانور فروخت کے لیے لاتے ہیں،ان کا یہاں روز کا
خرچاتین سو سے چار سو کا ہےمگر اس بار کرونا کی وجہ سے خریدار نہ
ہونے کے برابر ہیں۔بارشوں کے بعد قیمتیں کم کرنے کے باوجود بھی
خریدار موجود نہیں ہیں
اس کے برعکس غلام قادر کا کہنا ہےہم
اس بار انتظامیہ سےمطمنٴہیں ہمیں چوبیس گھنٹے لاءٹ اور پانی کی
فراہم کیا جا رہا ہے۔ ایس او پیز کے انتظاما ت بہتر ہیں،
خریدار خود ہی ایس او پیز کا خیال رکھتے نظر نہیں آتے کوئی
ماسک نہیں پیہنتا اس لیے ہم بھی نہیں پہنتے۔