Jul 31, 2020 03:31 pm
views : 268
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 27 Pakistanis, infects 903 in one day
کراچی، حالات میں بہتری: اموات میں کمی، کورونا وائرس مزید ستائیس افراد کی جان لے گیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نوسو تین نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں بانوے ہزار آٹھ سو تہتر، سندھ میں ایک لاکھ بیس ہزار پانچ سو پچاس، خیبر پختونخوا میں تینتیس ہزار نوسو اٹھاون، بلوچستان میں گیارہ ہزار سات سو بتیس ، گلگت بلتستان میں دو ہزار ایک سو پانچ، اسلام آباد میں پندرہ ہزار چودہ جبکہ آزاد کشمیر میں دو ہزار تہتر کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں ستائیس افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار نوسواکیاون ہوگئی۔ پنجاب میں دو ہزار ایک سو چالیس، سندھ میں دو ہزار دوسو نو، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار ایک سو چورانوے، اسلام آباد میں ایک سو پینسٹھ، بلوچستان میں ایک سو چھتیس، گلگت بلتستان میں تریپن اور آزاد کشمیر میں چون مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔