Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 31, 2020 03:33 pm views : 257

Location : PID

Islamabad- Pakistan will observe 'Youm-e-Istehsal-e-Kashmir' on August 5: FM Qureshi
  • Urdu

اسلام آباد، پاکستان کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پانچ اگست کویوم استحصال منانے کااعلان

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے دن جموں و کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش ہوئی، بھارت نے کشمیریوں کا جھنڈا چھینا، ان کا تشخص مٹانے کی کوشش کی، ہندو پنڈت ، لداخ کا بدھ مت یا وادی کا مسلمان کسی نے تقسیم کو قبول نہیں کیا، آج شائننگ انڈیا سلگ رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کا لہو شامل ہے، ہم اس جدو جہد میں کشمریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آخری فتح تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، نہ کشمیری جھکیں گے اور نہ افواج پاکستان پیچھے ہٹے گی، خون بولتاہے اور وہ بولے گا، ایل او سی پر دکھا رہے ہیں کہ بھارت کیا حرکتیں کررہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی سرگرمیاں معطل ہیں، مقبوضہ کشمیر میں دکھاوے کا انٹرنیٹ کھولا گیا، مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سال ہونے والا ہے، کورونا لاک ڈاؤن نے دنیا کو کشمیریوں کی بے بسی کا احساس دلایا۔ کورونا کے بعد دنیا کو معلوم ہوگیا ہے کہ لاک ڈاوَن کیاہے؟ ہم دنیا سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق عملی کام دیکھنا چاہتے ہیں باتیں نہیں۔
وزیر خارجہ نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے 5 اگست کویوم استحصال منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 5 اگست 2020 کو مل کر کشمیریوں کو پیغام دینا ہے کہ سیاسی دھڑے بازی کے باوجود کشمیر کے معاملے پر ہم متحد ہیں، ہماری نظر سری نگرپر ہے، کشمیر ہائی وے کو 5 اگست سے سری نگر ہائی وے کا نام دیا جائے گا۔ سری نگر ہائی وے ہمیں کشمیرتک لے جائے گا۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved