Jul 31, 2020 03:35 pm
views : 262
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- BJP Government is a threat to peace in the region, Foreign Office spokesman says India is arming the Indian Ocean with nuclear weapons.
اسلام آباد، بی جے پی حکومت خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا کہ بھارت بحیرہ ہند کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کر رہا ہے، بھارت جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کا دنیا میں سب سے بڑا امپورٹر بن گیا ہے۔
عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ رافیل طیاروں کی بھارت کو فروخت کا معاملہ تاحال فرانس سے نہیں اٹھایا۔ بی جے پی حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت میں بی جے پی کی ہندوتوا ایجنڈے کی حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، بھارتی حکومت کے اقدامات اقلیتوں کے لیے خطرناک ہیں۔ جبکہ کلبھوشن کو تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا۔