Jul 31, 2020 03:38 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Islamabad- FIA constitutes 11-member team for inquiry against sugar mafia
اسلام آباد، شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کی گیارہ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پرایکشن کیلئے فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گیارہ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ، تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ڈاکٹرمعین مسعود ہوں گے۔
ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم میں کسٹمز،ایف آئی اے ،ایف بی آر ،اسٹیٹ بینک نمائندےبھی شامل ہیں، گیارہ رکنی تحقیقاتی ٹیم جعلی طور پر چینی کی افغانستان برآمد کرنے سمیت منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کرے گی۔
خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرپٹ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، حکمران خود ملوث نہ ہوں تو کرپٹ عناصر معاشرے میں پنپ نہیں سکتے۔
وفاقی حکومت نے نوے روز میں عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔