Jul 31, 2020 03:42 pm
views : 247
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- PSX Hundred Index has risen by a total of 1682 points during the week.
کراچی، اسٹاک ایکسچینج ، ایک ہفتے کے دوران حصص کی مالیت میں دوسو اکیس ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ملک کے اقتصادی محازپرمثبت خبروں، دنیا بھرکی حکومتوں کی جانب سے کورونا وباء سے مقابلے کے لیے اپنی تجارت وصنعتی شعبوں کیلئے مزید ترغیبات دینے اور معیشتوں میں سرمائے کا حجم بڑھانے، امریکی سینٹرل بینک کی شرح سود صفر کرنے جیسے عوال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتےکے 4 روزہ کاروباری سیشنز میں تسلسل کے ساتھ تیزی رہی، جس سے انڈیکس کی اڑتیس ہزار اور انتالیس ہزار پوائنٹس کی دو نفسیاتی حدیں عبور ہوگئیں۔
تیزی کے سبب حصص کی مالیت میں مجموعی طورپر دو کھرب اکیس ارب اڑتیس کروڑ بیاسی لاکھ سولہ ہزار نوسو اڑتیس روپے کا اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھکر بہتر کھرب چورانوے رب ستائیس کروڑ ساٹھ لاکھ اکیانوے ہزار پانچ سو تئیس روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔
ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عیدالاضحی کے بعد برآمدی صنعتوں کےلیے پانی بجلی اور گیس ٹیرف میں کمی پر مشاورت، خام تیل کی عالمی قیمت میں اضافے اور حصص کی عالمی مارکیٹوں میں تیزی کے مثبت اثرات مقامی اسٹاک مارکیٹ پربھی مرتب ہوئے۔ ہفتہ وارکاروبارکے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں مجموعی طورپر سولہ سو پچاس اعشاریہ بیاسی .82 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس بڑھکر انتالیس ہزار دوسو اٹھاون اعشاریہ چوالیس پوائنٹس پربند ہوا جبکہ کےایس ای تھرٹی انڈیکس سات سو پچپن اعشاریہ چھبیس پوائنٹس بڑھکر سترہ ہزار ستر اعشاریہ ساٹھ پوائنٹس پربند ہوا۔ کے ایم آئی تھرٹی انڈیکس تین ہزار ایک سو ساٹھ اعشاریہ صفر چار پوائنٹس بڑھ کر تریسٹھ ہزار ایک سو سات اعشاریہ پینسٹھ پوائنٹس پربند ہوا ۔