Jul 31, 2020 03:44 pm
views : 278
Location : Domestic Place
Karachi- Weather will remain hot and humid during Eid days
کراچی، عید کے دنوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں دن صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان رہے گا
شہر قائد میں عیدالاضحٰی کے دنوں میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہے گا جب کہ صبح اور رات میں بونداباندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی لیکن رفتار کم رہے گی جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے موسم مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں دن بھی موسم مرطوب رہنے اور صبح اور رات میں بونداباندی کا امکان رہے گا جب کہ درجہ حرارت چونتیس سے چھتیس ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔