Jul 31, 2020 04:00 pm
views : 265
Location : different Areas
Karachi- Livestock service continues in City
کراچی،عیدالاضحٰی سے قبل شہر قائد میں جانوروں کی سروس کا سلسلہ جاری، اب جانور بھی نہادھوکر نکھرنے لگے
عید
قربان ہے اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے جانور ہر گلی محلے میں موجود
ہے۔ سنت ابراہیمی کیلئے لائے گئے جانوروں کو اب لوگ کار واش کی طرح واش
کروارہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ منڈی سے جب جانور لاتے ہیں تو وہ مٹی
میں اٹا ہوتا ہے اس لئے یہاں واش کیلئے لارہے ہیں کہ قربانی کا جانور صاف
ستھرا ہو تو اچھا ہے۔
سروس اسٹیشن کے ملازم عزیر داؤد نے بتایا کہ
تقریبا" چار سال سے یہ کام کررہا ہوں اور ایک دن میں آٹھ سے دس جانور واش
کیلئے آتے ہیں اور ہم بڑے جانور کے چار سو جبکہ چھوٹے جانور کے دوسو روپے
لیتے ہیں۔ یہ کام تقریبا" عید سے ایک ماہ پہلے شروع کرتے ہیں اور چاند رات
تک ہمارا کام اچھا چل جاتا ہے۔
کار سروس اسٹیشن میں کار کو ایک جگہ پارک
کرکے آرام سے صاف کردیتے ہیں لیکن جانور کو نہلانا ایک رسک ہے۔ احتیاط
ضروری ہے۔ الحمدو اللہ آج تک کوئی ایسا حادثہ پیش نہیں آیا اس لئے ہم
احتیاط کرتے ہیں۔