Aug 01, 2020 03:11 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 19 Pakistanis, infects 841 in one day
کراچی، حالات میں بہتری، کورونا کے 841 نئے کیسز رپورٹ، مزید 19 افراد جاں بحق
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 93 ہزار 57، سندھ میں ایک لاکھ 21 ہزار 39، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 56، بلوچستان میں 11 ہزار 743، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 134، اسلام آباد میں 15 ہزار 33 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 84 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 96 ہزار 167 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 930 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 48 ہزار 27 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 146 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔