Aug 01, 2020 03:14 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Islamabad- Nation celebrates Eid-ul-Azha with religious zeal, fervor
کراچی، ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں علمائے کرام فلسفہ قربانی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی، وطن کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور کورونا وباء کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔
نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی گئی۔
عید الاضحٰی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے جس کے تحت مساجد اور عید گاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔