Aug 01, 2020 03:25 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Lahore, Rain in different cities of Punjab, weather became pleasant
لاہور، پنجاب میں بادل برسنے کے بعد عید ٹھنڈی ہوگئی، لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
آسمان پر بادلوں کے بسیرے نے عید کا مزہ دوبالا کر دیا، آسمان سے گرتی بوندوں اور ہلکی ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ لاہور میں بوندا باندی، نارووال میں بادل خوب برسے، وزیر آباد میں بھی جھل تھل ایک ہوگیا۔
موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ باغ سمیت آزاد کشمیر میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج بالائی اور وسطی پنجاب میں مزید باران رحمت کا امکان ہے، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں بھی گرج برس متوقع ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے عید کے تینوں دن کراچی میں بھی ہلکی بوندا باندی کی پیشگوئی کی ہے۔