Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 02, 2020 04:42 pm views : 248

Location : Different Places

Rawalpindi- ISPR releases song for Youm-e-Istehsal as tribute to Kashmiris
  • Urdu

راولپنڈی،کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ جاری کر دیا

کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے 5 اگست کے غیر آئینی اقدام کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کے تحت آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے نیا نغمہ جاری کر دیا۔اس گانے کا ٹائٹل ہے جا چھوڑ دے میری وادی جس میں پہلی بار کسی کشمیری کو مرکزی کردار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔یہ گانا شفقت امانت علی نے گایا ہے جب کہ لکھا ہے عمران رضا نے، اور کمپوزیشن ساحر علی بگا نے دی ہے۔ گانے کا آغاز کلاک کی آواز سے ہوتا ہے جو 365 دنوں کی یاد دلاتا ہے، 365 دنوں میں کشمیریوں کو بد ترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔اس گانے کے ذریعے کشمیریوں کے اس عزم اور جذبے کا اظہار کیا گیا ہے کہ بھارت بینائی چھین سکتا ہے لیکن ہمارے خواب نہیں، وہ جذبہ آزادی کو مات نہیں دے سکتا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر 5 اگست 2019 سے بھارت کے غیر قانونی محاصرے میں ہے، مودی حکومت کی کشمیریوں کو کشمیر میں اقلیت بنانے کی کوشش جاری ہے، دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے رہائشی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔
پاکستان کی کشمیریوں کے لیے غیر متزلزل حمایت بھی جاری ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بھی بنے ہیں، ابھی ریلیز ہونے والے گانے میں کشمیریوں کی آزادی کی چیخ کو پیش کیا گیا ہے، یہ چیخ دنیا کے ایوانوں تک پہنچے گی اور ایک دن کشمیری اپنی آزادی کا حق لے کر رہیں گے۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved