Aug 02, 2020 04:45 pm
views : 242
Location : Different Places
Karachi- Eid-ul-Adha festivities in full swing on second day amid COVID-19 pandemic
کراچی،عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف
عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔
رشتے داروں سے ملاقاتوں اور قربانی کے گوشت کی تقسیم بھی ہورہی ہے۔ خواتین قربانی کے گوشت سے مزے مزے کے پکوان تیار کررہی ہیں۔
کورونا
وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے
مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتظامات
ہیں اور مختلف مقامات پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔
لاک ڈاؤن کے باعث
زیادہ تر لوگوں نے گھروں میں رہنے یا رشتے داروں کو گھر جانے کو ہی ترجیح
دی تاہم بعض شہریوں نے تفریحی مقامات کا بھی رخ کیا تاہم وہ بند ہونے کے
باعث انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھانے کےلیے بند ہیں تاہم وہاں پارسلز کی سہولت موجود ہے۔