Aug 03, 2020 09:03 pm
views : 248
Location : Different Places
Karachi- Eid-ul-Azha festivities, animal sacrifices continue on third day
ملک بھر میں عید کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رہا
ملک بھر میں عید کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رہا،شہریوں نے فریضے کی ادائیگی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔
جو
کل قربانی نہیں کرسکے انہوں نے آج چھریاں سنبھال لی ، جبکہ کل کے مہمان آج
میزبان بنے،بچے بھی خوب انجوائے کرنے میں ہیں مصروف ہیں۔
ملک بھر میں
جہاں جہاں قربانی ہو رہی ہے وہاں جانوروں کی الائشیں اٹھانے کا کام بھی
جاری ہے تاہم بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے الائشیں اٹھانے کے کام میں سستی
کی شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں۔
قربانی اجتماعی ہو یا انفرادی استطاعت
کے مطابق سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا،اللہ کی
راہ میں قربان ہونے والے جانوروں سے پیار و محبت کے جذبات بھی بڑھ جاتے
ہیں۔
قربانی کرنے والے کہتے ہیں جانور ذبح کرتے وقت دل افسردہ ضرور ہوتا
ہے، بچے تو اپنے پیارے جانوروں کی قربانی پر بے حد رنجیدہ ہوجاتے ہیں مگر
بڑے انہیں سنت ابراہیمی کی حقیقت سے آگاہ کرتے ہیں۔
شہر بھر میں اجتماعی
قربانیوں کے بھی بے شمار مراکز قائم کیے گئے جہاں سے شہری گوشت لیجا کر
اہلخانہ دوستوں اور غریب و نادار افراد میں تقسیم کرتے نظر آئے۔