Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 03, 2020 09:10 pm views : 263

Location : Different Places

Karachi- NDMA launches cleanliness campaign in rain-hit Karachi
  • Urdu

وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف مقامات کا دورہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور نالوں کی صفائی ستھرائی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ شہر کے دورے کے دوران ڈی ایم سیز کی کارکردگی اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سید مراد علی شاہ قیوم آباد میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کی جگہ کا معائنہ بھی کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ ایم ڈی سولڈ ویسٹ کاشف گلزار نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 6 اضلاع میں 85 آلائشیں کلیکشن پوائنٹس بنائے ہیں۔
ایم ڈی سولڈ ویسٹ کاشف گلزار نے کہا کہ 7892 ٹن آلائشیں ضلع جنوبی، 9351 ٹن آلائشیں ضلع شرقی اور 3738 ٹن آلائشیں ضلع ملیر سے اُٹھائیں۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ مراد علی شاہ نے محمود آباد نالے کا بھی معائنہ کیا، وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ محمود آباد نالے کی صفائی کا کام جاری ہے۔ 
ترجمان وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد میں وزیراعلیٰ کو دیکھ کرعوام ملنےپہنچ گئی،عوام نے وزیراعلیٰ سے گھروں اور گلیوں کی صفائی نہ ہونے کی بھی شکایت کی۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مجھےکام چاہیے،لوگوں کی صحیح طریقےسےدیکھ بھال کریں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا اورنگی ٹاؤن کے نالے کا معائنہ اور نالے کی صفائی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ہدایت دی کہ نالےکی صفائی کےکام کو مزید تیز کریں۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ  نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں عید گاہ گراؤنڈکا دورہ کیا جہاں انہوں نے  آلائشیں کلیکشن پوائٹ کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ڈی اے چورنگی پہنچے تو چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گرین لائن پروجیکٹ کےستون سیفی کالج کے ساتھ نالے میں ہیں جس کی وجہ سے یہ نالا بند ہوگیا ہے،  اس مسئلے کے حل تک یہ علاقہ بارشوں میں ڈوبتا رہے گا۔
چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ  یہ نالہ گرین لائن کے ٹریک کے نیچے آگیا ہے جس کی وجہ سے حیدری مارکیٹ اور رہائشی علاقے ڈوب جاتے ہیں،  اس مسئلے کا جلد حل نکالنے کی ضرورت ہے۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے ناگن چورنگی کا دورہ کیا جہاں ریحان ہاشمی اور رہائشیوں نے وزیراعلیٰ کو مسئلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان نالوں کا کوئی متبادل نہیں بنا تو نکاسی کا مسئلہ رہے گا۔
واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے تعاون سے کراچی میں بڑے پیمانے پر نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے، پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں گجر نالے کا کچرا نکالنے پہنچ گئی ہیں،نالوں سے نکالا گیا کچرا فوری طور لینڈ فِل سائٹ پر منتقل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved