Aug 03, 2020 09:24 pm
views : 247
Location : Different Places
Islamabad- Lion, lioness deaths: IHC to initiate contempt proceedings against Zartaj Gul, Amin Aslam
چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت؛ زرتاج گل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت سے متعلق کیس کی
سماعت کے دوران عدالت نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے
خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد
ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کے دوران چڑیا گھر میں جانوروں
کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور
وزیر مملکت زرتاج گل، معاون خصوصی ملک امین اسلم کے خلاف توہین عدالت کی
کارروائی شروع کرنے کا عندیہ دیا۔
عدالت نے قراردیا کہ16 مارچ کو وفاقی
کابینہ کی منظوری سے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا نوٹیفکیشن پیش کیا گیا اور
عدالت کو بتایا گیا تھا کہ جانوروں کی پناہ گاہ کے بجائے شیر لاہور منتقل
کیے جا رہے ہیں، عدالت کا کہنا تھا کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے حکام
جانوروں کی منتقلی سے زیادہ مینجمنٹ کا کنٹرول لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
چیف
جسٹس نے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن دیا تھا کہ بورڈ میں کون
ہو گا، وزیراعظم کے ماحولیاتی تبدیلی کے معاون خصوصی کون ہیں، ماحولیاتی
تبدیلی کی وزیر زرتاج گل ہیں، کیوں نہ ان تمام ممبران کے خلاف توہین عدالت
کی کارروائی شروع کی جائے۔
چیف جسٹس نے کہاکہ ان تمام ممبران نے اس
عدالت کے فیصلے کی توہین کی، کیا ان تمام ممبران کے خلاف ایف آئی آر درج کی
گئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ جو جانوروں کا خیال نہیں رکھ
سکتے وہ انسانوں کا کیا خیال رکھیں گے۔ عدالت نے متعلقہ فریقین کو طلب کرتے
ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔