Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 03, 2020 09:46 pm views : 267

Location : Kashmir

Islamabad- Kashmiris have completely rejected India's move to annex IOK, says FM Qureshi during LoC visit
  • Urdu

ایل اوسی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایل اوسی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کی عظمت، ہمت اور جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور معاون خصوصی معید یوسف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے، ایل او سی پر عسکری حکام نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بریفنگ دی۔
اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم کو ان جری سپوتوں کی جواں مردی اور بہادری پر فخر ہے، ایل اوسی پر نہتے کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے بلاجواز فائرنگ کی جاتی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایل اوسی پر کشمیریوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہوتی ہے، کشمیریوں نے 5 اگست کے اقدام کو مسترد کردیا ہے۔
اس سے قبل اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایل او سی پر جارہے ہیں، میڈیا نمائندوں اور عسکری حکام کے ساتھ ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کریں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میڈیا نمائندوں کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں اور شہری علاقوں کو نشانہ بنائے جانے کے شواہد کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ وزیرخارجہ مظفرآباد بھی جائیں گے جہاں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کری۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved