Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 03, 2020 09:50 pm views : 258

Location : Different Places

Lahore- Punjab lifts Eid-ul-Adha smart lockdown
  • Urdu

پنجاب میں لاک ڈاؤن ختم،نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

حکومت پنجاب نے  کرونا لاک ڈاون ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کےلیے گزشتہ کئی ماہ سے لاک ڈاون جاری ہے تاہم پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاون ختم 5 اگست کے بجائے 3 اگست سے ہی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے لاک ڈاون ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، پنجاب میں مکمل لاک ڈاون ختم کرکے اسمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ کردیا جائے گا۔
سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے تمام ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنائیں گے، تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، پیر تا جمعہ کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اجتماع کی اجازت ہوگی جبکہ میڈیکل اسٹور، پنکچر شاپ، آٹا، چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی بھی اجازت ہوگی۔
سیکریٹری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک،سینما بدستور بند رہیں گے تاہم کال سنٹرز کو 50 فیصد اسٹاف کیساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔
سیکریٹری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کو 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہوگی اور گروسری و کریانہ اسٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے جبکہ چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کیلئے کھلے رہیں گے،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کیلئے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سیکریٹری ہیلتھ کئیر کا مزید کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا، 17 اگست تک نافذ العمل رہے گا، حکومت پنجاب نے مویشی منڈیوں سے لیے گئے سیمپلز کے حوصلہ افزا نتائج آنے کے بعد لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے، مویشی منڈیوں میں کرونا وائرس نہ ہونے پر صوبائی حکومت نے تین اگست کو لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا، علاوہ ازیں عید پر مارکیٹوں کی بندش کے بعد کرونا وائرس کے پھیلاو کے امکانات کم ہوئے جس کی بنیاد پر لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved