Aug 04, 2020 03:24 pm
views : 263
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Nawaz Sharif has gone abroad after settling issues, Sheikh Rashid says it is not necessary to settle all issues with Imran Khan
راولپنڈی، نوازشريف معاملات طےکرکےبيرون ملک گئےہیں،شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے دور میں سابق وزیراعظم نوازشريف وطن واپس نہیں آئیں گے،شہبازشریف بھی وطن واپس آکرپچھتا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف معاملات طے کرکے بیرون ملک گئے،ضروری نہیں ساری باتیں عمران خان کےساتھ طے ہوں۔
شیخ رشید نےمزید کہا کہ سب سے سنجیدہ کیس شہبازشریف اورحمزہ کاہے،شہبازشریف غلطی کرنےسےپہلےکئی بارسوچیں گے۔
انھوں نےمریم نواز سےمتعلق کہا کہ نواز شريف چاہتے ہيں کہ مريم نواز سياست کريں،مریم نواز کو کسی نے نہيں روکا،وہ بلاول بھٹو کی طرح روزپریس کانفرنس کرسکتی ہیں۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ پہلی مرتبہ فضل الرحمان کو سیاستدانوں نے استعمال کیا۔