Aug 04, 2020 03:28 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Islamabad- Sindh government is responsible for deliberately creating wheat crisis, says Syed Fakhr Imam
اسلام آباد، سندھ حکومت ذمہ دار، جان بوجھ کر گندم بحران پیدا کیا جا رہا ہے، سید فخر امام
وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ فخر امام کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ وجہ سمجھ نہیں آ رہی کہ سندھ حکومت گندم ریلیز کیوں نہیں کر رہی؟ ہم درخواست کرتے ہیں گندم فوری ریلیز کی جائے، اس سے عام شہریوں کو بہت فائدہ ہوگا۔
سید فخر امام کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی وجہ سے ہمارے لیے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ ذخیرہ اندوزوں کو صوبائی حکومتوں نے پکڑنا ہے۔ پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کو پکڑا ہے۔ صوبے کے زیادہ تر مقامات پر 20 کلو آٹا 860 روپے کے حساب سے مل رہا ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا اور گندم پر سیاست کی جبکہ منافع خور اپنی چالیں چل رہے ہیں۔ ہم کسی کو مصنوعی بحران پیدا نہیں کرنے دیں گے۔ ایسا کرنے والوںکیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔