Aug 04, 2020 03:29 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Dera Ismail Khan, will not allow any conspiracy to succeed, Fazal ur Rehman
ڈیرہ اسماعیل خان، لاڈلے نے ملک کو مسائل سے دوچار کر دیا، سمجھوتہ نہیں کرینگے، فضل الرحمٰن
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے منشور کے مطابق پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ،ہم کسی مفادات اور دباو کو مدنظر رکھ کر طے شدہ حکمت عملی پر سمجھوتہ کرنے کی سیاست کے قائل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط کردہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی حامل ہی نہیں ہے۔ جن مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے لاڈلے کو مسلط کیا گیا تھا اب صورتحال ان مذموم مقاصد سے کہیں آگے نکل چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے ثمرات کی بدولت آج بھی پاکستان اور جمہوریت دشمن قوتیں جمعیت علمائے اسلام سے خائف ہیں۔