Aug 04, 2020 03:33 pm
views : 248
Location : Domestic Place
Karachi- Police Martyrs 'Day celebrated across the country
کراچی، ملک بھر میں یوم شہداء پولیس منایا گیا، کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے یوم شہداء کے موقع پر خون کا عطیہ پیش کیا
یوم شہداء کی مرکزی تقریب کراچی میں گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ مرکزی تقریب میں پولیس کے اعلیٰ افسران اور شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن یوم شہداء کے موقع پر خون کا عطیہ پیش کیا۔ شہر کے مختلف اضلاع میں پولیس کی جانب سے خون عطیہ کرنے کے لئے کیمپ بھی لگائے گئے اس کے علاوہ مختلف مقامات پر کراچی پولیس کی جانب سے شہداء کے بینرز تصاویر لگا کر سجایا گیا۔
کراچی سمیت دیگر شہروں میں شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف یادگار بھی بنائی گئیں ہیں۔ دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں بھی پولیس ہیڈکوارٹرز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔