Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 04, 2020 10:26 pm views : 251

Location : PM Office

Islamabad- Pakistan unveils new political map including Indian-occupied Kashmir
  • Urdu

پاکستان کے سیاسی نقشے میں مقبوضہ کشمیر شامل

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے  ملک کا سیاسی نقشہ جاری کردیا جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔
سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ پہلی مرتبہ ملک کا سیاسی نقشہ جاری کیا جارہا ہے جو پاکستانی و کشمیری عوام اور کشمیری قیادت کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی نقشے کا اجرا کشمیر کو پاکستان بنانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ ہم اقوام متحدہ کو یہ باور کروا کر رہیں گے کہ آپ نے اس تنازعے کے تسلیم کیا تو اور ہم اس کے حل کی جد و جہد کرتے رہیں گے۔
وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ آج کے بعد پورے ملک کے تعلیمی اداروں کے نصاب سمیت ہر جگہ نئے جاری کردہ نقشے کا استعمال کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج تاریخی دن ہے۔ اس نقشے کے اجرا سے بھارت کے کشمیر میں 5 اگست کو کیے گئے اقدام کی نقی ہوتی ہے۔ اس نقشے کو پاکستانی کی سیاسی جماعتوں  اور کشمیری قیادت کی تائید حاصل ہے اور وفاقی کابینہ بھی اس کی منظوری دے چکی ہے۔
قبل ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کے سیاسی نقشہ کے اجراء کی منظوری دی گئی۔  ملکی  تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کا سیاسی نقشہ جاری کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک پاکستان کی منظوری دی گئی۔
کابینہ کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارکردگی، میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں اور گیس کی تقسیم کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved