Aug 05, 2020 01:00 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan's coronavirus death toll crosses 6000 mark,15 deaths in last 24 hours by coronavirus, positive cases has surged to 281,136
کراچی، ایک دن میں 15اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی
www.tnnlive.tv
مہلک وائرس نے 15 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 14 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 136 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 675 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 93 ہزار 571، سندھ میں ایک لاکھ 22 ہزار 16، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 324، بلوچستان میں 11 ہزار 780، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 218، اسلام آباد میں 15 ہزار 122 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 105 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 43 ہزار 870 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 915 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 54 ہزار 286 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 872 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 2 ہزار 157، سندھ میں 2 ہزار 231، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 213، اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 55 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔