Aug 05, 2020 05:00 pm
views : 258
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan observed 'Youm-e-Istehsal' in solidarity with occupied Kashmir
اسلام آباد، یوم استحصال کشمیر، پاکستان کے کونے کونے میں کشمیریوں پر ظلم کے خلاف تاریخ ساز احتجاج
اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر وزیر خارجہ شاہ محمود کی زیر قیادت یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں صدر مملکت عارف علوی، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرا، سینیٹرز اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شرکا نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا بھارت نے اسرائیل سے سیکھا کیسے ڈیمو گرافی کو بدلا جائے، انڈیا نے اسرائیل سے ظلم سیکھا، کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال کیا، بھارت نے ظلم کرنے کیلئے اسرائیل سے ٹیکنالوجی لی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی میں حوصلہ ہے تو مظفر آباد آجائیں اور عمران خان کو سری نگر جانے دیں، کشمیری عوام کا ریفرنڈم آج ہی ہو جائے گا۔
کراچی میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک انصاف نے سکھر تک ٹرین مارچ کیا، شرکا کشمیر کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔
ورلڈ کشمیر فورم کی جانب سے کراچی سی ویو پر یوم استحصال ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی میں شرکاء نے سی ویو سے نشان حیدر تک مارچ کیا۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب میں حاجی رفیق پردیسی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں گزشتہ ایک برس سے ظلم وبربریت کا بازار گرم کررکھا ہے، مقبوضہ وادی میں انسانیت کا قتل عام جاری ہے اور بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ ہم بین الاقوامی دنیا کے ہر فورم پر اس مسئلے کو اٹھائیں گے۔