Aug 05, 2020 05:07 pm
views : 268
Location : Domestic Place
Islamabad, Beirut blasts, all Pakistani citizens are safe, Diplomatic Officials
اسلام آباد، بیروت دھماکے، تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں، سفارتی حکام
بیروت میں پاکستانی سفارتی حکام کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ دھماکے کے مقام سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ دھماکے سے سفارتخانے کے ایک حصے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
پاکستانیوں کی خیریت سے متعلق سفارتی حکام نے بتایا ہے کہ بیروت میں چھ سو کے قریب پاکستانی مقیم ہیں، زیادہ تر پاکستانی بیروت کے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں، پاکستانی جن علاقوں میں رہائش پذیر ہیں وہ بندرگاہ سے پینتیس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔