Aug 05, 2020 05:09 pm
views : 268
Location : Domestic Place
Lahore- SOPs are fully prepared for opening schools, says Punjab Education Minister says
لاہور، پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ کا اعلان، صوبائی وزیر تعلیم
پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب کے اسکولز پندرہ ستمبر سے کھلیں گے۔اسکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز مکمل طور پر تیار ہیں، ایس او پیز کے حوالے سے والدین کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے سے متعلق جو ایس او پیز تیار کیے ہیں ان کے مطابق ایک کلاس میں بیس سے زائد بچے نہیں بٹھائے جائیں گے، جگہ کی قلت والے اسکولز میں مارننگ اور ایوننگ شفٹس میں بچوں کو پڑھایا جائے گا۔
ایس او پیز کے تحت ایک ڈیسک پر تین کے بجائے دو طلبا کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، بچوں کو حساب، انگریزی اور سائنس مضامین پڑھائے جائیں گے اور باقی مضامین کا کام گھروں میں کرنے کے لیے دیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تیار کیے گئے ایس او پیز کے مطابق ہر اسکول میں بچوں کے ہاتھ سینی ٹائزر سے دھونے کا انتظام لازمی کیا جائے گا، سینی ٹائزر اسکولز اپنے بجٹ سے خریدنے کے پابند ہوں گے۔