Aug 05, 2020 05:13 pm
views : 256
Location : different Areas
Karachi- Thunderstorms and lightning in the next 24 hours before the rains, Meteorological Department
کراچی، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش سے قبل آندھی چلنے کا امکان
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا ایک کم دباؤ خلیج بنگال اور دوسرا رن آف کچھ پر موجود ہے، کل تک یہ دونوں سسٹم گجرات کے قریب آپس میں مل سکتے ہیں اور جمعرات سے یہ سسٹم سندھ اپر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
عبدالقیوم بھٹو نے بتایا کہ سسٹم کو سمندر سے نمی ملی تو یہ مزید مضبوط ہوسکتا ہے، جمعرات سے شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ کل کل شہر کا درجہ حرارت اکتالیس ڈگری کو چھوسکتا ہے اور ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش سے قبل آندھی کے چلنے کا بھی امکان ہے جس سے ہوائیں چھتیس سے چون کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جب کہ سندھ کے ساحلی اور زیریں علاقوں میں بجلی گرنے کے واقعات بھی ہوسکتے ہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے اپیل کی کہ بارش کے دوران کھلے میدان میں جانے سے گریز کریں اور مویشیوں کو بھی کھلے میں نہ چھوڑیں۔