Aug 06, 2020 10:33 pm
views : 263
Location : Different Places
Karachi- Pakistan Coronavirus: 281,863 Cases and 6,035 Deaths
کراچی، کورونا وائرس سے ایک دن میں اکیس افراد جاں بحق
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ساتھ سو ستائیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں تیرانوے ہزار آٹھ سو سینتالیس، سندھ میں ایک لاکھ بائیس ہزار تین سو تہتر ، خیبر پختونخوا میں چونتیس ہزار تین سو انسٹھ، بلوچستان میں گیارہ ہزار ساتھ سو تیرانوے، گلگت بلتستان میں دو ہزار دو سو چونتیس، اسلام آباد میں پندرہ ہزار ایک سو اکتالیس جبکہ آزاد کشمیر میں دو ہزار ایک سو سولہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک بیس لاکھ اٹھاون ہزار آٹھ سو بہتر افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پندرہ ہزار ایک نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک دو لاکھ چھپن ہزار اٹھاون مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ آٹھ سو نو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں اکیس افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار پینتیس ہوگئی۔ پنجاب میں دو ہزار ایک سو باسٹھ ، سندھ میں دو ہزار دو سو پینتالیس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار دو سو پندرہ ، اسلام آباد میں ایک سو سرسٹھ، بلوچستان میں ایک سو چھتیس، گلگت بلتستان میں پچپن اور آزاد کشمیر میں پچپن مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔