Aug 06, 2020 11:08 pm
views : 262
Location : Domestic place
Islamabad- Restaurants, salons, cinemas reopening from August 10: Asad Umar
ہوٹل، پارکس، سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان، مارکیٹوں کے پرانے اوقات کار بحال
کورونا کے
حوالے سے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسد
عمر کا مزید کہنا تھا کہ دکانوں سے لاک ڈاؤن مکمل ختم کرکے پرانے اوقات کار
بحال کردیئے گئے۔ مارکیٹیں اور بازار ہفتے میں ایک دن بند رہیں
گے۔ریسٹورینٹس مکمل طور پر دس اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ
تعلیمی ادارے پندرہ ستمبر سے اور سیاحتی علاقوں میں ہوٹلز آٹھ اگست سے کھل
جائیں گے۔
دس اگست سے ہی سینما ،تھیٹر ، پبلک پارکس اور میوزیم بھی کھول
دیئے جائیں گے۔علاوہ ازیں حکومت نے انٹرنیشنل ایئر لائنز اور ٹرین سروس
بحال اور ملک بھر کے مزارات کھولنے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
بیوٹی
پارلرز دس اگست سے اور شادی ہالز پندرہ ستمبر سے کھول دیئے جائیں گے جبکہ
تمام مقامات پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ تماشائیوں کے
بغیر کچھ کھیلوں کی اجازت دیدی گئی ہے۔ کبڈی، ریسلنگ، سمیت جسمانی ٹکراؤ کے
کھیلوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ موٹر سائیکل کی بھی ڈبل سواری کی اجازت
دیدی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پندرہ ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلے سات ستمبر کو صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔