Aug 06, 2020 11:12 pm
views : 274
Location : Different Places
Karachi- Heavy rain and scattered thunderstorms engulf Karachi
کراچی میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور سسٹم نے اپنا اثر دکھادیا
کراچی میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور سسٹم نے اپنا اثر دکھادیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے کئی دن سے جاری گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ مون سون کے چوتھے روز کے پہلے اسپیل میں کتنی بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے اعداد وشمار جاری کردیئے۔
شہر میں سب سے زیادہ بارش صدر میں اٹھائیس ملی میٹر، فیصل بیس میں تینتیس اعشاریہ پانچ ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں انیس ملی میٹر، گلستان جوہر میں گیارہ اعشاریہ آٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اولڈ ایئر پورٹ گیارہ اعشاریہ تین ملی میٹر، گلشن حدید میں سات ملی میٹر، کراچی میں چار اعشاریہ آٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کراچی بیس مسرور میں چار اعشاریہ پانچ ملی میٹر، لانڈھی میں ایک اعشاریہ دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔