Aug 10, 2020 11:31 pm
views : 226
Location : Different Places
Lahore- Rain leaves half of Lahore without power,Rainwater floods streets, enters homes
لاہور, بارش کے نتیجے میں 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہو گئے
لاہور میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہو گئے ہیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق کوٹ خواجہ سعید، گلبرگ، مصری شاہ، سمن آباد میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) حکام کے مطابق لاہور میں بارش کے سبب 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی عارضی بندش ہے، کچھ دیر میں فیڈرز سے بجلی بحال ہو جائےگی۔
لیسکو حکام کے مطابق فیڈر ٹرپ ہونے والے علاقوں میں سبزہ زار، ڈبن پورہ، علامہ اقبال ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ شامل ہیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق کوٹ خواجہ سعید، گلبرگ، مصری شاہ، سمن آباد میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔