Aug 11, 2020 01:00 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Karachi-Pakistan has reported 15 deaths in last 24 hours by coronavirus, positive cases has surged to 285,189. fatalities has jumped to 6112
کراچی،کورونا وائرس نے مزید 15 افراد کی جان لے لی
www.tnnlive.tv
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 94 ہزار 586، سندھ میں ایک لاکھ 24 ہزار 127، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 755، بلوچستان میں 11 ہزار 921، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 371، اسلام آباد میں 15 ہزار 281 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 150 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 65 ہزار 811 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 227 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 61 ہزار 246 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 780 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 2 ہزار 174، سندھ میں 2 ہزار 282، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 231، اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 57 اور آزاد کشمیر میں 59 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔