Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 11, 2020 11:04 pm views : 229

Location : Domestic place

Karachi- Jafar Shah's unique style of singing the national anthem with the flute
  • Urdu

جعفر شاہ نامی شخص کا بانسری سے قومی نغمے سنانے کا نرالا انداز

پاکستان بھر میں یوم آزادی کی آمد آمد ہے۔ پورے پاکستان میں لوگ یوم آزادی کو حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔ یہ دن تمام پاکستانیوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ ہر پاکستانی اپنے مخصوص انداز میں اس دن کو سیلی بریٹ کرتا ہے۔ کوئی قومی یادگاروں اور قومی اہمیت کے مقامات پر جاتا ہے تو کوئی تفریحی مقامات پر،، کوئی اپنی گاڑیوں میں پرچم لہراتا ہوا گھومتا ہے تو کوئی اپنے گھروں کو سجاکر اس دن کی خوشی کا اظہار کرتا ہے
لیکن ان ہی لوگوں میں سید غلام مصطفیٰ عرف جعفر شاہ نامی ایک شخص سڑکوں پر اپنی بانسوری سے قومی نغمے لوگوں کو سناکر اپنے فن کا مظاہرہ کرتا ہے۔ جعفر شاہ کا تعلق کشمیر سے ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ شہر کی سڑکوں پر آکر لوگوں کو اپنا فن دکھاتے ہیں اور یہ ہی ان کی روزی کا ذریعہ ہے۔
ساؤنڈ بائٹ ون
جعفر شاہ کے والد پیشے سے ایک مستری تھے۔ جعفر شاہ کی پیدائش کراچی میں ہوئی اور انہوں نے بارہ سال استاد موذہری والے جن کا تعلق پٹیالہ گھرانے سے تھا بانسوری بجانے کا فن سیکھا اور ریاض جاری رکھا۔
صرف ہی ہی نہیں جعفر شاہ نے بتایا کہ وہ اپنے منہ سے تبلاء بجانے کا فن بھی رکھتے ہیں اور صرف یہ ہی نہیں ہارمونیم اور بینجو بجانے کے فن سے بھی اچھی طرح واقف ہیں۔
تبلاء ساؤنڈ بائٹ
جعفر شاہ ویسے تو ہرفن مولا ہیں لیکن درباروں میں جاکر اپنے فن کا مظاہرہ کرنا ان کے پسندیدہ کاموں میں شامل ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ایسی مقدس جگہوں پر جاکر ان کو سکون ملتا ہے اور ایک عجیب سا جنون طاری ہوجاتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ
جعفر شاہ کا ماننا ہے کہ انسان کو اپنے فن کو ضائع نہیں کرنا چاہئے اور جب انسان کو اتنے فنون پر عبوریت حاصل ہو تو اسے اس کا بہتر استعمال تلاش کرنا چاہئے اسی وجہ سے جعفر شاہ اپنے فن کو زیادہ سے زیادہ لوگوں میں متعارف کروانا چاہتے ہیں لیکن غریبی اور کوئی سہارا نہ ہونے کی وجہ سے فی الحال سڑکوں پر ہی گھوم کر گزارا کرتے ہیں۔
جعفر شاہ نے مزید بتایا کہ انہیں ٹی وی میں جانے کا بہت شوق ہے اور اگر کبھی انہیں موقع ملا تو وہ ضرور جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی سے تمام خواہش ختم ہوگئی لیکن ایک خواہش آج بھی ان کے دلمیں ہے
ساؤنڈ بائٹ
یوں تو جعفر شاہ کے دو بچے بھی ہیں اور دونوں جوان ہیں جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے لیکن اپنے آپ کی اس عمر میں بھی روزگار کمانے کیلئے مصروف عمل میں رکھنا واقعی کسی فنکار کا کام ہے۔

Recent News

Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved