Aug 12, 2020 01:30 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 17 Pakistanis, infects 730 in one day, positive cases has surged to 285,921. fatalities has jumped to 6,129,
کراچی، مہلک وائرس نے 17 افراد کی جان لے لی، اموات کی تعداد 6 ہزار 129 ہوگئی
www.tnnlive.tv
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 730 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 94 ہزار 715، سندھ میں ایک لاکھ 24 ہزار 556، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 859، بلوچستان میں 11 ہزار 956، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 382، اسلام آباد میں 15 ہزار 296 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 157 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 86 ہزار 442 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 631 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 63 ہزار 193 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 785 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 2 ہزار 177، سندھ میں 2 ہزار 290، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 235، اسلام آباد میں 172، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 58 اور آزاد کشمیر میں 59 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔