Aug 12, 2020 08:19 pm
views : 222
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 285,921 Cases and 6,129 Deaths
ملک میں کورونا وائرس کے مزید سات سو تیس کیسزاورسترہ اموات رپورٹ
ملک میں کورونا وائرس کے مزید سات سو تیس کیسزاورسترہ اموات رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس
کے سات سو تیس نئے کیسزرپورٹ جب کہ سترہ متاثرین کی اموات ہوئیں جس کے بعد
ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ پچاسی ہزار نوسواکیس
جب کہ فعال کیسز کی تعداد سولہ ہزار پانچ سو ننانوے ہے۔
این سی اوسی کے
مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد2 لاکھ تریسٹھ ہزار ایک
سو ترانوے ہو گئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں
کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار پانچ سو چھپن ، پنجاب میں مریضوں کی تعداد
تعداد چورانوے ہزار سات سو پندرہ کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں
کی تعداد چونتیس ہزار آٹھ سو انسٹھ ، بلوچستان میں تعداد 11 ہزار نوسو چھپن
، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار دوسو
چھیاسنوے ، آزاد جموں و کشمیر2 ہزار ایک سو ستاون اورگلگت میں 2 ہزار تین
سو بیاسی ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 17 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار ایکسو انتیس ہو گئی۔
این
سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار چھ سو اکتیس ٹیسٹ کیے گئے
جب کہ ملک بھرمیں اب تک اکیس لاکھ چھیاسی ہزار چار سو بیالیس ٹیسٹ ہو چکے
ہیں۔ ملک بھرکے اسپتالوں میں ایک سو سینتالیس مریض وینٹی لیٹرپر ہیں،
اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد اٹھارہ سو انسٹھ ہے، ملک بھر میں
سات سو پینتیس اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اوراس وقت 1
ہزار تین سو چوالیس مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔