Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 12, 2020 08:27 pm views : 250

Location : Different Places

Lahore- Punjab government issues SOPs for educational institutions
  • Urdu

کورونا وبا کے پیش نظرپنجاب میں تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق ایس اوپیزتیار

کورونا وبا کے پیش نظرپنجاب میں تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق ایس اوپیزتیارکرلیے گئے ہیں۔
کورونا وبا کے باعث پنجاب میں محکمہ صحت کی جانب سے تعلیمی اداروں کوکھولنے سے متعلق ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں۔ جاری ہونے والے 7 صفحات پرمشتمل ایس او پیز کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ایس او پیز کے مطابق پہلے حصے میں اسکولوں کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ اسٹاف اوربچوں کے ہاتھ دھونے کے عمل کو یقینی بنائیں گے، اگرصابن سے ہاتھ دھونے ہیں تو40 سیکنڈز اور ہینڈ سینیٹائزر استعمال کرنا ہے تو20 سیکنڈز تک اسے ہاتھوں پر لگانا ہوگا۔
طلبہ کواس متعلق آگاہی دی جائے گی کہ وہ بلاوجہ اپنے ہاتھ کسی بھی فرنیچرسمیت دیگراشیا پر نہ لگائیں اور ان ہی اصولوں پر وہ اپنے گھر میں بھی عمل پیرا ہوں۔ اسکول میں کسی کوبھی سانس کا مسئلہ درپیش ہو تو ایسے فرد کو فوری طور پرالگ کردیا جائے جب کہ اسکول میں جہاں بھی فاصلہ 6 فٹ سے کم ہوایسی کسی بھی اجتماع میں ماسک پہننے کو یقینی بنایا جائے۔
ایس او پیزمیں اسکولوں کوصبح کی اسمبلی سے روک دیا گیا ہے اسی طرح داخلی اور خارجی راستوں پر سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے ایک سے زیادہ گیٹ بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں کی بسوں میں استعداد سے آدھے طلبہ کو بٹھایا جائے۔ اسی طرح ہاسٹلوں میں رہنے والے طلبہ کی تعداد 30 فیصد کم کی جائے گی کسی بھی کمرے میں دوسے زیادہ طلبا کو نہ رہنے دیا جائے۔ اسی طرح اساتذہ کوبھی تعلیم دیتے ہوئے مناسب سماجی فاصلہ اختیار کرنا ہوگا۔
اسکول میں سماجی فاصلے کی پیش نظرہرطرح کے مقابلوں پر پابندی ہوگی البتہ ٹریننگ کی غرض سے صرف کھلاڑیوں کی حد تک یہ پابندی نہیں ہو گی۔ تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز میں اخباروں کے اسٹینڈ اور ٹی وی رومز بھی بند رہیں گے۔ نرسری اور کے جی کی کلاسز میں پلے ایریازمکمل بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Recent News

Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved