Aug 12, 2020 08:30 pm
views : 224
Location : Different Places
Karachi- Rain turns Karachi weather pleasant
کراچی میں باران رحمت کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے موسم میں ٹھنڈک پیدا ہوگئی
کراچی میں باران رحمت کا سلسلہ جاری ہے اور بارش سے موسم میں ٹھنڈک پیدا ہوگئی۔
شہر میں صبح سے ہی بادلوں نے ڈیرے ڈالے رکھے۔ گلشن اقبال، ماڈل کالونی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔
بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی میں بھی کمی ہوئی۔ شام کے وقت شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے اور ہواؤں کی رفتار 24 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری اور کم سے کم 28 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کل بھی شہر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔