Aug 13, 2020 01:46 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Karchi- Coronavirus kills 10 Pakistanis, infects 753 in one day, positive cases has surged to 286,674. fatalities has jumped to 6,139.
کراچی، مہلک وائرس نے 10 افراد کی جان لے لی، اموات کی تعداد 6 ہزار 139 ہوگئی
www.tnnlive.tv
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 753 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 94 ہزار 865، سندھ میں ایک لاکھ 24 ہزار 929، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 947، بلوچستان میں 12 ہزار 44، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 402، اسلام آباد میں 15 ہزار 323 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 164 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 22 لاکھ 5 ہزار 664 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 221 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 64 ہزار 60 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 783 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 2 ہزار 179، سندھ میں 2 ہزار 297، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 235، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 58 اور آزاد کشمیر میں 59 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔