Aug 13, 2020 08:02 pm
views : 249
Location : Domestic place
Peshawar- PM Imran inaugurates long-awaited Peshawar BRT project
وزیراعظم عمران خان نے پشاوربی آرٹی منصوبہ کا افتتاح کردیا
وزیراعظم عمران خان نے پشاوربی آرٹی منصوبہ کا افتتاح کردیا۔
وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر پشاور پہنچے جہاں انہوں نے چمکنی اسٹیشن سے بی آر ٹی بس منصوبے کا افتتاح کردیا۔
پشاور
بی آر ٹی کے افتتاح کے موقع پر مرکزی ڈپو کو پاکستانی پرچموں، استقبالی
پینا فلیکس اور رنگارنگ غباروں سے سجایا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو بی
آر ٹی سروس سے متعلق بریفنگ دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ بی آر ٹی پشاور
کا ٹریک 27 کلو میٹر طویل ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بی آر
ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ ہے، بی آر ٹی سے ٹریفک کا مسئلہ حل
ہوگا، پرویز خٹک کو بی آر ٹی منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میرے
تحفظات غلط تھے پرویز خٹک آپ ٹھیک تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بی آر ٹی کے
ٹکٹ کے 10 روپے ہر عام آدمی دے سکتا ہے، عام آدمی کے لیے یہ منصوبہ بہت بڑی
نعمت ہے، ٹرانسپورٹ کے سسٹم سے بہتری آتی ہے، بی آر ٹی کی ہائبرڈ بسوں سے
فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختون خوا
حکومت نے صوبے میں اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے بعد بس ریپیڈ ٹرانزٹ
(بی آرٹی) فلیگ شپ پراجیکٹ کو مکمل کرلیا تھا۔