Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 13, 2020 08:03 pm views : 239

Location : Domestic place

Islamabad- Voicing concerns of Islamophobia at every international forum: FM Qureshi
  • Urdu

بھارت میں توہین رسالت کے واقعے نے مسلمانوں کے جذبات کومجروح کیا،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں توہین رسالت کے واقعے نے مسلمانوں کے جذبات کومجروح کیا، ہیومین رائٹس واچ،ایمنسٹی انٹرنیشنل و دیگرعالمی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے بھارت کےشہربنگلورمیں ہونیوالے دل خراش واقعے سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ توہین رسالت کے واقعے نے مسلمانوں کے جذبات کومجروح کیا۔
مخدوم شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ انڈیامیں آج مسلمان اقلیت محفوظ نہیں، مسجد کو شہید کرکے مندر بنانا قطعی طور پر درست نہیں، جذبات بھی مسلمانوں کے مجروح کرتے ہیں اور شہادتیں بھی ہوتی ہیں اور مسلمانوں کو ہی گرفتارکیا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہیومین رائٹس واچ، ایمنسٹی انٹرنیشنل ودیگرعالمی تنظیموں کونوٹس لیناچاہیے، سیکیولراسٹیٹ کو تو بھارت کی اس حکومت نے دفن کر دیا، آج بھارت میں ایک ہندواسٹیٹ جنم لے رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اندرونی مسئلہ نہیں ہے یہ انسانیت کا مسئلہ ہے، پاکستان کوحق حاصل ہے اس معاملے کو اٹھائے، کل بھارتی ہائی کمیشن کے حکام سے معاملے کو اٹھایا، پاکستان کی طرف سے ردعمل کا اظہار کیا ۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہر انٹرنیشنل فورم پراسلاموفوبیا کے مسئلے کو اٹھا رہے ہیں ، وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریر میں بڑھتے اسلاموفوبیا کا تذکرہ ہے اور جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کے سامنے ایشو اٹھایا۔
خیال رہے کہ سلیکون ویلی سمجھے جانے والے بھارتی شہر بنگلورو کے رہائشی نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ پوسٹ کی تھی، جس کے بعد شہر میں شدید احتجاج شروع ہوگیا تھا۔
کانگریس رکن پارلیمنٹ کے بھتیجے کی گستاخانہ سوشل میڈیا پوسٹ پر منگل کی رات شہر میں مظاہرے شروع ہوئے تھے، اس موقع پر پولیس کی فائرنگ سے 3 مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Recent News

Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved