Aug 13, 2020 08:06 pm
views : 235
Location : Domestic place
Karachi- Gold price retreats to Rs120,000 per tola
عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چوبیس قیراط سونے کی قیمت مزید پچپن ڈالر گھٹ کر انیس سو تینتیس ڈالر کی سطح پر آگئی جس سے مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں چھ ہزار ایک سو روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
روس کی جانب سے کورونا ویکسین تیارہونے اور اگست کے آخر تک سونے کے مجموعی فروخت میں پچاس فیصد سے زائد حصے کے حامل دوممالک چین اور بھارت کی جانب سے سونے کی خریداری سرگرمیاں گھٹنے سےسونے کی عالمی ومقامی مارکیٹوں میں غیریقینی کیفیت کے باعث سونے کی قیمتوں میں تیسرے روز بھی کمی واقع ہوئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چوبیس قیراط سونے کی قیمت مزید پچپن ڈالر گھٹ کر انیس سو تینتیس ڈالر کی سطح پر آگئی جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب چھ ہزار ایک سو روپے اور پانچ ہزار دو سو انتیس روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کرایک لاکھ بیس ہزارروپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ دو ہزار آٹھ سو اکاسی روپے کی سطح پر آگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت دو ہزار روپے کم رہی ہے۔ ادی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 200روپے کی کمی سے چودہ سو ستر روپے ہوگئی اور دس گرام چاندی کی قیمت سترہ روپے سینتالیس پیسے کی کمی سے بارہ سو ساٹھ روپے اٹھائیس پیسے کی سطح پر آگئی۔