Aug 13, 2020 08:08 pm
views : 261
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 286,674 Cases and 6,139 Deaths
div class="field-data" style="display: block;">
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید سات سو تریپن نئے کیسزاورمزید دس اموات رپورٹ
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید سات سو تریپن نئے کیسزاورمزید دس اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں سات سو تریپن نئے
کیسزاورمزید دس اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے
مریضوں کی تعداد 2 لاکھ چھیاسی ہزارچھ سو چوہتر تک پہنچ گئی تاہم مجموعی
اموات کی تعداد چھ ہزار ایک سو انتالیس ہو گئی ہے۔ ملک بھرمیں صحتیاب ہونے
والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ چونسٹھ ہزار ساٹھ ہوگئی ہے۔
این سی اوسی
کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک
لاکھ چوبیس ہزارنوسوانتیس، پنجاب میں مریضوں کی تعداد چورانوے ہزارآٹھ سو
پینسٹھ ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد چونتیس ہزار نوسو
سینتالیس ، بلوچستان میں تعداد بارہ ہزارچوالیس، اسلام آباد میں کورونا
سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پندرہ ہزار تین سو تئیس، آزاد جموں و کشمیراکیس
سو چونسٹھ اورگلگت میں چوبیس سو دو ہو گئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں
انیس ہزاردوسو اکیس ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھرمیں اب تک بائیس لاکھ پانچ
ہزارچھسو چونسٹھ ٹیسٹ ہو چکے ہیں، ملک بھرکے اسپتالوں میں ایک سو چوالیس
مریض وینٹی لیٹرپرہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد اٹھارہ سو
انسٹھ ہے، ملک بھر میں سات سو پینتیس اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے
سہولیات ہیں، اس وقت 1 ہزار تین سو اکتالیس مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔