Aug 13, 2020 08:09 pm
views : 235
Location : Different Places
Islamabad- China Will Always be Pakistan’s Strong Partner: Ambassador Yao Jing
یہ ایک معجزہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے کووڈ میں اتنی جلدی قابو پایا ہے،چینی سفیر
چینی سفیر ژاؤ جینگ کا
کہنا ہے کہ یہ ایک معجزہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے کووڈ میں اتنی
جلدی قابو پایا ہے، یہ چیلنج دنیا کو ابھی بھی اپنے لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔
چین
کی طرف سے پاکستان کو 1000 بائی پیپ وینٹیلیٹرز دینے کی تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے چینی سفیر ژاؤ جینگ نے کہا کہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس نے چین
کی اس معاملے میں سب سے پہلے مدد کی۔
چینی سفیر ژاؤ جینگ نے بتایا کہ
وزیراعظم پاکستان نے چین کی حکومت اور عوام کی مدد کیلئے سب سے پہلے اعلان
کیا، چینی حکومت اورعوام وزیراعظم پاکستان، پاکستانی بہن بھائیوں کے شکر
گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کی کوششوں کی وجہ سے کووڈ کی
صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملی، یہ پاکستان اور چائنا کیلئے لیے ایک بڑا
چیلنج ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ ہربچے اور اس کے والدین کیلئے اس طرح کی صورتحال سے نمٹنا مشکل ہے۔
ان
کاکہنا تھا کہ پاکستان سےتعلق وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا
ہے، خوشی ہے کہ پاکستان کی حکومت نے اس وباء پر قابو پانے میں اہم کردار
ادا کیا۔