Aug 14, 2020 06:16 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 14 Pakistanis, infects 624 in one day, positive cases has surged to 287,288. fatalities has jumped to 6,153.
کراچی، کورونا وائرس نے مزید 14 جانیں نگل لیں
www.tnnlive.tv
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید چھ سو چھبیس نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 14 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مزید 1 ہزار ایک سو پچپن افراد صحت یاب ہوگئے ہیں اور یوں پاکستان میں کورونا وبا کے فعال کیسز کی تعداد مزید کم ہو کر پندرہ ہزار نوسو بتیس رہ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے چھ سو چھبیس نئے کیسز اور14 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ ستاسی ہزار دوسو اٹھاسی تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد چھ ہزار ایک سو تریپن ہوگئی ہے۔ ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ پینسٹھ ہزار دوسو پندرہ ہوگئی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ پچیس ہزاردوسو نواسی ہوچکی ہے جبکہ پنجاب میں چورانوے ہزار نوسو تینتیس، کے پی میں پینتیس ہزار اکیس، بلوچستان میں بارہ ہزار باسٹھ، اسلام آباد میں پندرہ ہزار تین سو بیالیس، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار ایک سو سرسٹھ جبکہ گلگت بلتستان سے کورونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار چار سو چھبیس ہوچکی ہے۔
اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد اٹھارہ سو انسٹھ ہے۔ ملک بھر کے سات سو پینتیس اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں جبکہ اس وقت 1 ہزار تین سو تینتیس مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔