Aug 14, 2020 09:31 pm
views : 256
Location : Domestic place
Islamabad- PPP and PML-N have yet to address our concerns: Fazl-ur-Rehman
اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کے ساتھ ہمارے اختلافات ہیں،مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کے ساتھ ہمارے اختلافات ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس اسی وقت ہوگی جب اختلافات دور ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عید کے بعد رہبر کمیٹی کا اجلاس ہونا تھا، لیکن دونوں پارٹیوں نے حکومت کو ووٹ دے دیا، جب تحفظات دور ہوجائیں گے تو آل پارٹیز کانفرنس بھی ہوجائے گی۔
قبل ازیں مولانا فضل الرحمٰن سے بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی۔مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ملاقات کی ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر مشاورت اور آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔